Main Sliderشوبز

میکسیکو کی حسینہ مس ورلڈ منتخب

نستعلیق ویب ڈیسک: میکسیکو سے تعلق رکھنے والی حسینہ ونیسا پونس ڈی لیون نے مس ورلڈ 2018 کا ٹائٹل جیت لیا۔

چین کے جزیرہ نما شہر سانیا میں منعقدہ تقریب میں نئی مس ورلڈ کا انتخاب کیا گیا۔ 26 سالہ ونیسا کا نام مس ورلڈ کے لیے پکارا گیا تو وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہو گئیں۔ بھارت سے تعلق رکھنے والی گزشتہ سال کی مس ورلڈ منوشے نے نئی مس ورلڈ کی تاج پوشی کی تو وہ بھی آبدیدہ تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان اوردپیکا امیرترین شخصیات میں سرفہرست

ٹائٹل جیتنے والی خوشی سے نہال 26 سالہ ونیسا پونس ڈی لیون نے کہا یقین نہیں آ رہا کہ مس ورلڈ بن گئی ہوں۔ حالانکہ میرے مقابلے میں دیگر ماڈلز اس اعزاز کے لیے زیدہ اہل اور حقدار تھیں۔

میکسیکو کی حسینہ مس ورلڈ منتخب

ونیسا انٹرنیشنل بزنس میں ڈگری حاصل کرنے والی ہیں اور اس وقت وہ لڑکیوں کے لیے مخصوص ادارے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہیں۔ جبکہ نیشنل یوتھ کی سپیکر ہونے کے ساتھ ماڈلنگ بھی کرتی ہیں۔

Tags
Show More

مزید پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close
Close