Main Sliderپاکستان

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کی تقریب میں دھماکہ، 6 افراد زخمی

نستعلیق ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے منعقدہ محفل میلاد مصطفیٰﷺ کی تقریب میں دھماکے سے 6 افراد زخمی ہو گئے۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پرفیوم چوک پر دھماکہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، رینجرز اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکہ کریکر کا تھا جس کے ٹکڑے ملے ہیں۔ دھماکہ ایم کیو ایم کی طرف سے منعقدہ محل میلاد کی تقریب میں ہوا۔ تقریب میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی اور خواجہ اظہارالحسن سمیت کئی افراد موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، چینی قونصل خانے پر حملے کے 2 سہولت کار گرفتار

زخمی ہونے والوں میں خالد مقبول صدیقی کے کوآرڈی نیٹر رضوان اور شبیر سمیت 6 افراد شامل ہیں۔ تقریب میں عروتوں اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل تھی۔ کمشنر کراچی اور آئی جی نے متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ محفل میلاد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ دھماکے میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

Tags
Show More

مزید پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close
Close