Main Sliderانٹرنیشنل

ایران پر امریکی پابندیاں اقتصادی دہشتگردی ہیں، حسن روحانی

نستعلیق ویب ڈیسک: ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران پر امریکی پابندیاں معاشی دہشتگردی ہیں۔

ایران کے صدر حسن روحانی نے دارلحکومت تہران میں افغانستان، چین، پاکستان اور ترکی سے آنے والے صحافیوں سے بات چیت کی اور امریکی پابندیوں کے بعد ایران میں پید اہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ایرانی صدر نے امریکی پابندیوں کو غیر قانونی اور ناانصافی پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی پابندیاں ایرانی عوام پر ٹرمپ کی اقتصادی دہشتگردی ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکی پابندیوں کا مقصد افراتفری اور بے یقینی کی صورتحال پیدا کرنا ہے تاکہ دیگر ممالک ایران میں سرمایہ کاری سے خوف زدہ ہو جائیں اور جب تجارت نہیں ہو گی تو ملک زبوں حالی کا شکار ہو جائے گا۔

Tags
Show More

مزید پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close
Close