Main Sliderپاکستان

نیب شہباز شریف کے خلاف ٹھوس ثبوت فراہم کرنے میں ناکام، احتساب عدالت

نستعلیق ویب ڈیسک: احتساب عدالت نے قرار دیا ہے کہ نیب شہباز شریف کے خلاف ڈاکومینٹری شواہد کے سوا کچھ پیش نہیں کر سکا۔

احتساب عدالت لاہور کے جج سید نجم الحسن نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب  شہباز شریف سے متعلق 3 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ نیب کی مزید 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کی جاتی ہے۔ جبکہ تفتیشی افسر گذشتہ ریمانڈ کے دوران عدالت میں تحقیقات سے متعلق ریکارڈ پیش نہیں کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں: فلیگ شپ ریفرینس، احتساب عدالت نے نواز شریف کو طلب کر لیا

فیصلے کے مطابق نیب شہباز شریف کے خلاف ڈاکومنٹری شواہد کے علاوہ ایک بھی ثبوت پیش نہیں کر سکی۔ ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ نیب شہباز شریف کے خلاف کمیشن، کک بیکس سمیت کوئی اہم شواہد پیش نہیں کیا جا سکا۔ عدالت پہلے ہی ڈاکومنٹری شواہد پر ریمانڈ دے چکی ہے اور آشیانہ اقبال میں پہلے ہی ضمنی ریفرنس دائر ہو چکا ہے۔

Tags
Show More

مزید پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close
Close