Main Sliderٹیکنالوجی

ڈبے میں سورج: ری نیوایبل انرجی جمع کرنے والی منفرد ٹیکنالوجی

نستعلیق ویب ڈٰیسک: امریکی ماہرین نے سورج اور ہوا جیسی قابل تجدید (ری نیو ایبل ) ذرائع سے بننے والی بجلی کو موثر انداز میں جمع کرنے والا ایک نظام ڈیزائن کیا ہے جسے ڈبے میں سورج کا نام دیا گیا ہے۔

قابل تجدید (ری نیو ایبل) انرجی کو جمع کرنے کا نظام دنیا میں موجود نہیں ہے اور اسی بنا پر ہزاروں سول پینلزکی بجلی سورج ڈوبتے ہی منقطع ہو جاتی ہے۔ اسی سوچ کے تحت ایم آئی ٹی  کا نیا ڈیزائن وند ٹربائن اور سولر پلانٹ بند ہونے کی صورت میں بھی ایک وسیع علاقے کو بجلی سپلائی کر سکتی ہے۔

جسے ڈبے میں سورج کہا جا رہا ہے وہ ایسے بڑے بڑے باکس ہیں جن میں مائع سلیکون رکھی جا سکے گی۔ اس کے ذریعے بجلی فراہم کرنے والے سسٹم یا گرڈ کو بھی بجلی سپلائی کی جا سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: مسکرانے پر کھانا کھلانے والا روبوٹک ہاتھ ایجاد

ایم آئی ٹی کے شعبہ مکینیکل انجیئنرنگ کے پروفیسر ایسی گن ہینری اور اس کے ساتھیوں نے کہا کہ اگر یہ ٹیکنالوجی کامیاب ہو جاتی ہے تو توانائی کو جمع کرنے کا ایک برا چیلنج حل ہو جائے گا۔

نیا ماڈل سولر سیل کی بجائے شمسی آئنوں کی مرتکز ہونے والی حرارت کو جمع کرتا ہے اور بجلی کو جمع کرنے کی بجائے حرارت کو جمع کرنا آسان اور کم خرچ ہوتا ہے۔

اس میں گرم سیلیکون کو استعمال کیا جائے گا اور پھر اسے ایک ہیٹ ایکس چینجر سے گزار کر کسی مائع کو سٹیم میں تبدیل کر کے اس سے ٹربائن چلا کر بجلی پیدا کی جائے گی۔

Tags
Show More

مزید پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close
Close