Main Sliderدلچسپ کارنر

دکان سے کپڑے چرائیں اور انعام بھی پائیں

نستعلیق ویب ڈیسک: برطانیہ میں کپڑوں اور دیگر اشیا کی مالکن نے ماہر چوروں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس کی دکان سے لباس چوری کریں، ان میں سے تین کپڑے اپنے پا س رکھیں اور اپنی کوشش کے بدلے فی گھنٹہ 64 ڈالر کی رقم بھی کمائیں۔

اس منفرد چوری کے بدلے خاتون نے شرط عائد کی ہے کہ وہ چور سے سوال کریں گی کہ اس نے چیزیں کیسے چوری کیں؟  تاکہ وہ سٹور کے حفاظتی اقدامات کو بڑھا کر چوری کم کرنے کی کوشش کریں گی۔ کیوں کہ وہ آئے دن قیمتی کپڑوں کی چوری سے سخت پریشان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تھکن کا شکار پیشہ ور چور، چوری کے دوران سونے پر گرفتار

خاتون نے اس ضمن میں باقائدہ ملازمت کا اشتہار دیا ہے۔ معاہدے کے مطابق کامیاب امیدواروں کو ہفتے میں کئی بار سٹور آنا ہو گا اور واردات کے بعد چوری شدہ مال کی پوری رپورٹ کرنا ہو گی۔ چور کو یہ بھی بتانا ہو گا کہ کس طرح اس نے سامان چوری کیا۔

خاتون نے بتایا کہ وہ کئی سالوں سے کرسمس کے موقع پر چوری کی وارداتوں کی بدولت سخت نقصان اٹھا چکی ہیں۔ اب وہ ماہر چوروں کی مدد سے اپنے نقسان کو کم کرنا چاہتی ہیں۔ خاتون کے مطابق نومبر میں سٹور دن رات کھلا رہتا ہے اوررش کی بدولت ہر شخص پر نظر رکھنا ناممکن ہوتا ہے۔

Tags
Show More

مزید پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close
Close