Main Sliderکاروباری

اینٹی کرپشن ڈے پر 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا فیصلہ

نستعلیق ویب ڈٰسک: سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے اینٹی کرپشن ڈے پر 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کیا جائے گا۔

وفاقی حکومت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو بین الاقوامی اینٹی کرپشن ڈے پر 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اختیار دیا ہے۔ یہ سکے ایس بی پی بینکنگ سروسزکارپوریشن کے تمام فیلڈ دفاتر کے ایکس چینج کاونٹر سے جاری کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 70 کروڑ کی مبینہ کرپشن، سابق ڈی پی او گجرات قانون کے شکنجے میں

یادگاری سکہ تانبے اور نکل سے بنا ہے جس میں تانبے کا تناسب 75 فیصد اور نکل کا 25 فئصد ہے۔ اس کا قطر 30 ملی میٹر اور وزن 5۔13 گرام ہے۔ سکے کے سامنے کے رخ پر بڑھتا ہوا ہلال اور پانچ نوکوں والا ابھرتا ہوا ستارہ ہے۔ اوپر کنارے کے ساتھ ساتھ اردو میں "اسلامی جمہویہ پاکستان ” کندہ ہے۔ دائیں اور بائیں مالیت "50” اور اردو میں روپیہ لکھا ہے۔

سکے کے پچھلے رخ پر دائرے کی شکل میں بالائی طرف ” انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے” اور زیریں جانب "9 دسمبر” انگریزی حروف میں کندہ ہے۔ جبکہ پچھلے رخ کے وسط میں ” ہمارا ایمان ، کرپشن فری پاکستان” اردو حروف میں کندہ ہے۔

Tags
Show More

مزید پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close
Close