Main Sliderٹیکنالوجی

20 سیکنڈ میں 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار پکڑنے والی موٹر سائیکل

نستعلیق ویب ڈیسک: برقی گاڑیاں کو حال ہی میں سڑکوں پر دوڑتی نظر آتی ہیں مگر ایک کمپنی نے الیکٹرک موٹرسائیکل کے غلبے کا خواب دیکھ لیا ہے۔

کرٹیس موٹرسائیکل نامی کمپنی نے ایک ایسی موٹرسائیکل تیار کی ہے جو روائتی ایندھن کی بجائے بجلی سے دوڑے گی۔اس منفرد موٹر سائیکل کو ہیرا کا نام دیا گیا ہے جس میں گیس سلنڈر کو بیٹری پاور سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔ یہ موٹرسائیکل رفتار میں کسی سے کم نہیں۔

  20 سیکنڈ میں 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار پکڑنے والی موٹر سائیکل

یہ بھی پڑھیں: مسکرانے پر کھانا کھلانے والا روبوٹک ہاتھ ایجاد

موٹرسائیکل میں 8 پیس بیٹری پیک دیا گیا ہے جو پچھلے وہیل میں نصب الیکٹرک موٹر کو پاور فراہم کرتا ہے۔ یہ حیرت انگیز موٹرسائیکل 21 سیکنڈز میں صفر سے 60 میل فی گھنٹہ رفتار پکڑ سکتی ہے۔

سنگل چارج پر اس موٹرسائیکل پر 280 میل تک سفر کیا جا سکتا ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ یہ موٹر سائیکل 2020 تک فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔

Tags
Show More

مزید پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close
Close