Main Sliderپاکستان

امریکہ کے لیے کرائے کی بندوق نہیں بن سکتے، وزیر اعظم

نستعلیقق ویب ڈیسک: وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان بہت سالوں تک اپنے ملک میں امریکہ کی جنگ لڑتا رہا  لیکن اب پاکستان کی حکومت وہی کرے گی جو ملکی مفاد میں ہوگا۔

وزیر اعظم عمران خان نے امریکی واشنگٹن پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ توئٹر جنگ نہیں کر رہا۔ امریکن صدر کو تاریخ کے بارے میں حقائق سے آگاہ کرنا ضروری ہے۔ پاکستان بہت سالوں تک اپنے ملک میں امریکی جنگ لڑتا رہا ہے۔ ہم نے امریکہ کی جنگ پاکستان میں لا کر بہت نقصان اٹھایا۔ امریکہ کے لیے کرائے کی بندوق نہیں بن سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں امن اور مصالحت کے لیے سیاسی حل کے حامی ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب میں حکومت میں آیا تو مجھے سیکورٹی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ہماری سیکورٹی فورسز کے مطابق انہوں نے امریکہ سے باربار پوچھا کہ اگر ان کو پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا علم ہے تو وہ ہمیں بتائیں لیکن امریکہ نے ہمیشہ پاکستان میں دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانوں کا راگ الاپا لیکن ہمیں کبھی ان کی اطلاع نہیں دی۔

عمران خان نے کہا کہ میں نے امریکی صدر کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پر امن افغانستان پاکستان کے حق میں ہے۔

Tags
Show More

مزید پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close
Close