Main Sliderشوبز

فہد مصطفیٰ کی ‘لوڈ ویڈنگ’ بھارتی فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر فلم کے لیے نامزد

نستعلیق ویب ڈیسک: پاکستانی سپر سٹار فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کی فلم لوڈ ویڈنگ کو بھارتی فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر فلم کے لیے نامزد کر لیا گیا۔

رواں سال عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم لوڈ ویڈنگ کو بھارتی ریاست راجھستان کے شہر جے پور میں ہونے والے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر فلم کے لیے نامزد کرلیا گیا۔ فلم میں مہوش حیات اور فہد مصطفیٰ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ لوڈ ویڈنگ کو پاکستانی شائقین نے بھی بے حد پسند کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی سرزمین پر پاکستانی پرچم کشائی , سلمان خان مشکل میں پھنس گئے

لوڈ ویڈنگ کے ڈائریکٹر نبیل قریشی  کا کہنا ہے کہ فلم کا بین الاقوامی فیسٹیول میں نامزد ہونا انتہائی خوشی کی بات ہے۔ امید ہے فلم ایوارڈ بھی جیتے گی۔

فلم کی پروڈیوسر فضا علی مرزا نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ہماری فلم ایوارڈ جیت چکی ہے۔

Tags
Show More

مزید پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close
Close