Main Sliderکھیل

ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور ملائشیا کا سنسنی خیز مقابلہ 1-1 گول سے برابر

نستعلیق ویب ڈیسک: ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان اور ملائشیا کے درمیان دلچسپ مقابلہ 1-1 گول سے برابر ہو گیا۔

بھارتی شہر بھونیشور میں جاری ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان اور ملائشیا کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر ہو گیا۔ تاہم گرین شرٹس کےناک آوٹ میں رسائی کا امکان ابھی روشن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہاکی ورلڈ کپ،  افتتاحی میچ میں جرمنی نے پاکستان کو0-1 سے شکست دے دی

پاکستان اور ملائشیا کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن کوئی بھی ٹیم میچ کو اپنے حق میں کرنے میں ناکام رہی۔ پاکستان کی جانب سے محمد عتیق نے میچ کے 51 ویں منٹ میں گول کر کے ٹییم کو برتری دلائی تاہم یہ برتری زیدہ دیر قائم نہ رہ سکی۔

ملائشیا کے فیصل ساری نے پاکستان کی برتری کو ختم کرتے ہوئے 55 ویں منٹ میں اپنی ٹیم کے لیے پہلا گول کیا اور میچ کو بھی برابر کر دیا۔ملائشیا اور پاکستان کی ٹیموں نے پورے میچ میں گول کرنے کی سر توڑ کوششیں کیں لیکن کوئی بھی ٹیم مزید گول کرنے میں ناکام رہی۔

Tags
Show More

مزید پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close
Close