Main Sliderکھیل

ابو ظہبی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کے 2 وکٹوں کے نقصان پر 26 رنز

نستعلیق ویب ڈیسک: ابو ظہبی ٹیسٹ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر نیوزی لیںڈ نے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 26 رنز بنا لیے۔

اظہر علی اور اسد شفیق نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور قومی ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالا۔ اظہر علی نے 134 رنز کی اننگز کھیلی اور آوٹ ہو گئے۔ اسد شفیق نے بھی سینچری مکمل کی، انہوں نے 104 رنز بنائے اور پٹیل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ابو ظہبی ٹیسٹ،  نیوزی لینڈ کی ٹیم 274 رنز پر ڈھیر

اظہر علی اور اسد شفیق کے آوٹ ہونے کے بعد کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر زیادہ دیر نہ کھڑا رہ سکا۔ کپتان سرفراز 25، بابراعظم 14 اور بلال آصف 11 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے۔

نیوزی لینڈ کے 274 رنز کے مقابلے میں پاکستانی ٹیم 348 بنا کر آوٹ ہو گئی۔  کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 26 رنز بنائے تھے۔

Tags
Show More

مزید پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close
Close