Main Sliderشوبز

سلمان خان اوردپیکا امیرترین شخصیات میں سرفہرست

نستعلیق ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان بھارت کےانٹرٹینمنٹ کے شعبے کی 100 امیرترین شخصیات میں پہلے جبکہ دپیکا پڈوکون چوتھےنمبر پر موجود ہیں۔

سلمان خان

امریکی جریدے فوربز نے انٹرٹینمنٹ کے شعبے سے تعلق رکھنے والی بھارت کی ٹاپ 100 امیرترین شخصیات کی فہرست جاری کر دی۔ جس کے مطابق سلمان خان 253 کروڑ 25 لاکھ کمائی کے ساتھ سر فہرست ہیں۔ انہوں نے یکم ستمبر 2017 سے 30 ستمبر 2018 تک ایک سال کے دوران فلم ریس 3، ٹائیگر زندہ ہے اور بگ باس میں بطور مہمان شرکت کر کے یہ رقم کمائی ہے۔

سلمان خان اوردپیکا امیرترین شخصیات میں سرفہرست

وہرات کوہلی

فہرست میں دوسرے نمبر پر ویرات کوہلی ہیں۔ ویرات نے ایک سال میں 228 کروڑ 9 لاکھ روپے کمائے۔

سلمان خان اوردپیکا امیرترین شخصیات میں سرفہرست

اکشے کمار

بھارت کی امیرترین شخصیات میں اکشے کمار تیسرے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے ایک سال کے دوران 85 کروڑ کی کمائی کی۔

سلمان خان اوردپیکا امیرترین شخصیات میں سرفہرست

دپیکا پڈوکون

حال ہی میں شادی کرنے والی اداکارہ دپیکا پڈوکون آمدنی کے لحاظ سے فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے رواں سال 112 کروڑ 8 لاکھ روپے کمائے۔ دپیکا پڈوکون ٹاپ ٹین میں جگہ  بنانے والی واحد اداکارہ ہیں۔

سلمان خان اوردپیکا امیرترین شخصیات میں سرفہرست

مہندرا سنگھ دھونی

بھارتی کرکٹر مہندرا سنگھ دھونی 101 کروڑ 77 لاکھ آمدنی کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

سلمان خان اوردپیکا امیرترین شخصیات میں سرفہرست

عامرخان

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان 97 کروڑ 50 لاکھ آمدنی کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔

سلمان خان اوردپیکا امیرترین شخصیات میں سرفہرست

امیتابھ بچن

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن بھی رواں سال فوربز کی ٹاپ ٹین لسٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔

سلمان خان اوردپیکا امیرترین شخصیات میں سرفہرست

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ سپر سٹار امیتابھ بچن نے 14 سو کسانوں کا قرض اتار دیا

رنویر سنگھ

نامور بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ آمدنی کے لحاظ سے اپنی اہلیہ  دپیکا پڈوکون سے پیچھے رہ گئے۔ وہ فہرست میں 84 کروڑ 7 لاکھ کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہیں۔

سلمان خان اوردپیکا امیرترین شخصیات میں سرفہرست

سچن ٹنڈولکر

سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر80 کروڑ کے ساتھ نویں نمبر پر ہیں۔

سلمان خان اوردپیکا امیرترین شخصیات میں سرفہرست

 

اجے دیوگن

اداکار اجے دیوگن 74 کروڑ 50 لاکھ کے ساتھ  دسویں نمبر پر ہیں۔

سلمان خان اوردپیکا امیرترین شخصیات میں سرفہرست

شاہ رخ خان

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی یکم اکتوبر 2017 سے لے کر 30 ستمبر 2018 تک کوئی فلم ریلیز نہیں ہوئی۔ گذشتہ برس فوربز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آنے والے شاہ رخ خان 56 کروڑ آمدنی کے ساتھ 13 ویں نمبر پر ہیں۔

سلمان خان اوردپیکا امیرترین شخصیات میں سرفہرست

Tags
Show More

مزید پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close
Close