Main Sliderکاروباری

پاکستان سٹاک ایکس چینج میں شدید مندی: انڈیکس 13 سو پوائنٹس نیچے

نستعلیق ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکس چینج شدید مندی کے رجحان کا شکار ہو گئی۔ کے ایس سی 100 انڈیکس 1300 پوائنٹس سے نیچے آگیا۔

بزنس ویک کے پہلے دن ابتدائی 1 گھنٹے کے اندر ہی مارکیٹ میں اتنی بڑی تبدیلی دیکھنے میں آئی۔ دن کا آغاز 40 ہزار، 4 سو، 96 پوائنٹس کے ساتھ ہوا۔ تاہم اس میں تیزی سے تنزلی ہوئی اور کے ایس سی 100 انڈیکس 1 ہزار، 3 سو 19 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 39 ہزار، ایک سو 77 پوائنٹس پر پہنچ کر رک گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے100ارب روپے ڈوب گئے

واضح رہے کہ سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے 30 نومبر کو مانیٹری پالیسی کے اعلان کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں کمی دیکھنے میں آئی۔

بزنس ماہرین کے مطابق روپے کی گرتی ہوئی قدراور حکومت کی کنفیوزڈ پالیسیاں اسٹاک ایکس چینج کے کاروبار میں مندی کی وجوہات ہیں۔ کیونکہ امریکی  ڈالر 30 نومبر کو انٹر بینک میں 06۔139 روپے پر بند ہو اتھا۔

Tags
Show More

مزید پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close
Close