Main Sliderشوبز

بالی ووڈ شادی سیزن : دپیکا اور پریانکا کے بعد کپل شرما کی باری

نستعلیق ویب ڈیسک: بالی ووڈ میں شادیوں کا سیزن عروج پر ہے۔ دپیکا پڈووکن اور پریانکا چوپڑا کی شادیوں کے بعد اب نامور کامیڈین کپل شرما کی شادی کا آغاز ہو چکا ہے۔

 کو بالی ووڈ میں شادیوں کا سال کہا جائے تو غلط نہ ہو گا۔ گذشتہ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ اپنی شاہی شادی کی وجہ سے میڈیا پر چھائے رہے، ان کی شادی کا اختتام بھی نہیں ہوا تھا کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونزکی شادی کی شہنائی بج گئی۔ ابھی پریانکا اور نک جونز کے استقبالیے کی تقریب بھی نہیں ہوئی کہ بھارت کے مقبول ترین کامیڈین کپل شرما اور گیتی چھاتراتھ کی شادی کا آغاز ہو گیا۔

بالی ووڈ شادی سیزن: دپیکا اور پریانکا کے بعد کپل شرما کی باری

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کوئین پریانکا چوپڑا اورمعروف امریکن گلوکار نک جونس شادی کے بندھن میں بندھ گئے

ذرائع کے مطابق دو روز قبل کی ہونے والی دلہن گیتی کے گھرسکھ مذہبی رسوم کے مطابق ‘ اکھنڈ پاتھ’ کی رسم ادا کی گئی۔ اس رسم کے ساتھ باقاعدہ شادی کا آغاز ہو گیا۔

بالی ووڈ شادی سیزن: دپیکا اور پریانکا کے بعد کپل شرما کی باری

 

کپل شرما اور گیتی 12 دسمبر کو جالندھر میں شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔ جبکہ دونوں کے استقبالیے کی تقریب 14 دسمبر کو ممبئی میں منعقد ہو گی جس میں بالی ووڈ سٹارز شرکت کریں گے۔

Tags
Show More

مزید پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close
Close