Main Sliderدلچسپ کارنر

ننھے یو ٹیوب سٹار نے 1 سال میں 22 ملین ڈالرز کیسے کمائے؟

نستعلیق ویب ڈیسک: یو ٹیوب پر کھلونوں سے کھیلتے ہوئے ایک منفرد اور دلچسپ شخصیت کے مالک امریکی بچے ریان نے ایک سال میں 3 ارب 6 کروڑ کی خطیر کی رقم کما کر دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

دنیا میں کروڑوں بچے کھلونوں سے کھیلتے ہیں لیکن کتنے بچے ہیں جو کھیل کھیل میں اربوں روپے کما تے ہیں۔ امریکہ سے تعلق رکھنے والا ریان نامی بچہ سال 2018 میں یوٹیوب کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے سٹارز کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے جو کھلونوں اور ٹافیوں وغیرہ کا ریویو کر کے اتنا کماتا ہے۔

ننھے یو ٹیوب سٹار نے 1 سال میں 22 ملین ڈالرز کیسے کمائے؟

 

یہ بھی پڑھیں: ماں نے بچی کے لیے کرائے پرباپ حاصل کرلیا

گذشتہ سال ریان اس فہرست میں 11 ملین ڈالرز کے ساتھ 8 ویں نمبر پر تھا لیکن سال 2018 میں 22 ملین ڈالرز کے ساتھ پہلے نمبر پر آگیا۔ریان کی عمر 4 سال تھی جب اس نے اپنے گھر والوں کی مدد سے ” ریان ٹوائیز ریویو” کے نام سے یو ٹیوب چینل قائم کیا۔ اس چینل میں متعدد وڈیوز ہیں جن میں ریان بچوں کے کھلونوں پر ریویو دیتا دکھائی دیتا ہے۔

ننھے یو ٹیوب سٹار نے 1 سال میں 22 ملین ڈالرز کیسے کمائے؟

ریان کو جس وڈیو نے یو ٹیوب سٹار بنایا وہ ڈزنی پکسار کی کار سیریزکے 100 کھلونوں کا ریویو تھا جسے 80 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

Tags
Show More

مزید پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close
Close