Main Sliderشوبز

معروف اداکار بابر علی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

نستعلیق ویب ڈیسک: فلم اور ٹی وی کے معروف اداکار بابر علی دھمکیاں ملنے کے بعد بیرون ملک روانہ ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بابر علی نے نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکی آویز کالز موصول ہونے کی تحریری شکائت درج کروائی تھی جس پر تھانہ ڈیفنس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درک کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو ہندو انتہا پسند تنظیم کی طرف سے دھمکیاں

بابر علی نے پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے دھمکیاں دینے کے علاوہ مختلف اوقات میں ان کی گاڑی کا تعاقب بھی کیا تھا۔دھمکیاں ملنے کے بعد بابر علی نجی ائرلائن سے بیرون ملک پرواز کر گئے لیکن بابر علی نے یہ نہیں بتایا کہ وہ عارضی طور پر گئے ہیں کہ مستقل بیرون ملک سکونت اختیار کر چکے ہیں۔

اداکار بابر علی نے کہا کہ ڈوبتی فلم انڈسٹری کو اپنی صلاحیتوں سے نئی زندگی دی، 25 سال تک فن کی خدمت کی لیکن میری درخواست پر حکام بالا نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔

Tags
Show More

مزید پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close
Close