Main Sliderدلچسپ کارنر

تھکن کا شکار پیشہ ور چور، چوری کے دوران سونے پر گرفتار

نستعلیق ویب ڈیسک: روس میں ایک چور واردات کی نیت سے دفتر میں گھسا، رقم اٹھائی اور کچھ دیرکے لیے آرام دہ کرسی پر بیٹھ کر سو گیا لیکن یہ عمل اسے مہنگا پڑا اور وہ گرفتار ہو گیا۔

روسی شہر اورنبرگ کے علاقے میں ایک چور ایک عمارت میں رات کے وقت داخل ہوا۔ چور کے پاس ہتھوڑی، کٹر، چابیاں اور سکریو ڈرائیورز موجود تھے ۔ چور نے عمارت کے کئی دفاتر کے لاکرز کے دروازے توڑے اور ہر جگہ سے قیمتی سامان اور رقم اکٹھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: جاپانی شخص نے لڑکی کے ہو لو گرام سے شادی کر لی

پیشہ ور چور نے مختلف دافتر سے 2100 ڈالر جمع کیے۔ تالے توڑنے کی بدولت اس پر تھکن اور نیند غالب آئی اور وہ ایک دفتر میں آرام دہ کرسی پر بیٹھ کر سو گیا اور اپنی بیوقوفی کی بدولت آسانی سے دھر لیا گیا۔

Tags
Show More

مزید پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close
Close