Main Sliderٹیکنالوجی

چینی کمپنی کا پوری دنیا کو مفت انٹرنیٹ دینے کا اعلان

نستعلیق ویب ڈیسک: انٹرنیٹ اور وائی فائی کے دور میں دنیا میں ایسے ممالک بھی ہیں جہاں ڈیجیٹل اندھیرا ہے اور وہاں یہ سہولیات میسر نہیں ہیں۔ اسی تناظر میں چین کی ایک مشہور کمپنی نے پوری دنیا کو مفت انٹرنیٹ دینے کے منصوبے کا اعلان کر دیا۔

چینی کمپنی لنک شیور نیٹ نے دعویٰ کیا کہ وہ 2026 تک 272 سٹیلائٹ مدار میں بھیجے گی اور پوری دنیا کا احاطہ کرتے ہوئے مفت وائی فائی پوری دنیا کو مہیا کرے گی۔ اس ضمن میں پہلا سٹیلائیٹ لنک شیور 1 اگلے سال سٹیلائیٹ میں بھیجا جائے گا۔ چینی کمپنی 2020 تک 10 جبکہ 2026 تک 272 سٹیلائیٹ بھیجے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  روسی راکٹ لانچنگ کے فوری بعد فنی خرابی کا شکار

کمپنی کا موقف ہے کہ اس میں ایک سٹیلائیٹ سے دوسرے سٹیلائیٹ تک انٹرنیٹ کے رابطے کو یقینی بنایا جائے گا۔ جس کا تجربہ سپیس ایکس راکٹ کے ذریعے کیا جا چکا ہے۔ اس طرح جونہی آپ کے موبائل پر سٹیلائیٹ کا خاکہ ابھرے گا آپ سمجھ جائیں گے کہ آپ وائی فائی سے کنیکٹ ہو چکے ہیں۔

لنک شیو کمپنی پہلے بھی وائی فائی ماسٹر کی ایپ پیش کر کے شہرت کی بلندیوں کو چھو چکی ہے اور اب چینی اکیڈمی آف سپیس کے تعاون سے سٹیلائیٹ سسٹمز پر کام کر رہی ہے۔

Tags
Show More

مزید پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close
Close