Main Sliderکاروباری

افغانستان کو 40 ہزار میٹرک ٹن گندم بطور تحفہ دینے کا فیصلہ

نستعلیق ویب ڈیسک: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے افغانستان کو 40 ہزار میٹرک ٹن گندم بطور تحفہ دینے اور بے نظیر انکم سپورٹ کے لیے پی پی اے ایف کو امداد جاری کرنے کا حکم سے دیا۔

وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر قیادت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ای سی سی نے افغانستان کو 40 ہزار میٹرک ٹن گندم تحفہ میں دینے کی منظوری دی جس کی مالیت ایک ارب 73 کروڑ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان پولیس قافلے پر حملہ، ڈسٹرک پولیس چیف سمیت 20 ہلاک

ای سی سی نے بے نظیر انکم سپورٹ  کے لیے پی پی ایف کو امداد جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ ای سی سی کی منظوری کے بعد بی آئی ایس پی کے 3 لاکھ 20 ہزار کارڈ ہولڈرز کے لیے.6۔82 ملین ڈالرز جاری کیے جائیں گے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں بتایا گیا کہ تخفیف غربت فنڈ نے نیشنل پارٹی گریجو ایشن پروگرام تیار کر لیا ہے۔

Tags
Show More

مزید پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close
Close