Main Sliderصحت

آج ایڈز کا عالمی دن: ملک میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ، 50 ہزار

نستعلیق ویب ڈیسک: ایک سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تقریباً ایک لاکھ 50 ہزار ایچ آئی وی اور ایڈز کے مریض ہیں۔

پریس کلب پشاور میں نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کے زیر اہتمام آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں خیبر پختوخوا کے ماہر ڈاکٹر سعید، ڈاکٹر جمیل اور دوسرے ڈاکٹرز سمیت یو این ایڈز کنٹرول پروگرام کی ٹیم نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پرمقررین نےکہا کہ ایچ آئی وی ایڈز جنسی تعلقات، استعمال شدہ سرنج کا دوبارہ استعمال، خون کی منتقلی اور ماوں سے بچوں کو منتقل ہوتا ہے۔خیبر پختونخوا میں 2005 سے لے کر اب تک 4622 رجسٹرڈ ایڈز کے مریضوں کومفت ادویات دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ذیا بیطس کا عالمی دن ، دنیا بھر میں سالانہ 52 لاکھ افراد شوگر کے مرض سےزندگی کی بازی ہارنے لگے !

ہمارے معاشرے کا المیہ ہے کہ جس شخص کو ایڈز ہو جائے اس کا خیال رکھنے کی بجائے اسے گھر سے نکال دیا جاتا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد لوگوں میں ایڈز کے مرض سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔بدقسمتی سے پاکستان میں ایڈز کسی ناسور کی طرح پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے پاکستان ایشیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ اس وقت پاکستان میں ایڈز کے ایک لاکھ 50 ہزار مریض ہیں۔

وفاقی حکومت نے رواں سال ایڈز کی روک تھام کے لیے 14 ملین روپے مختص کیے۔ ایڈز جیسے موزی مرض سے بچاوکے لیے حکومت کے علاوہ سماجی سطح پر بھی کاوشوں کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں میں شعور پیدا ہو کہ ایڈز ایک قابل علاج مرض ہے۔

Tags
Show More

مزید پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close
Close