Main Sliderشوبز

بالی ووڈ کوئین پریانکا چوپڑا اورمعروف امریکن گلوکار نک جونس شادی کے بندھن میں بندھ گئے

نستعلیق ویب ڈیسک: بالی ووڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس بھارتی ریاست راجھستان کے شہر جودھپور میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی کی تقریبات کا آغاز 30 نومبر کی شب ہو گیا تھا۔ گذشتہ شب بھارتی ریاست راجھستان کے جودھپور شہر کے تاریخی امید بھگوان پیلس ہوٹل میں شادی کی سنگیت کی تقریب ہوئی۔ دونوں کی شادی میں شمولیت کے لیے امریکہ اور بھارت بھر سے دوستوں اور رشتہ داروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

بالی ووڈ کوئین پریانکا چوپڑا اورمعروف امریکن گلوکار نک جونس شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ سپر سٹاررنویر اور دپیکا شادی کے خوبصورت بندھن میں بندھ گئے

مہمانوں کی آمد سے قبل ہی دولہا نک جونس 25 نومبر کو بھارت پہنچ گئے تھے۔ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی عیسائی رسومات کے تحت امید بھگوان ہوٹل میں ہوئی۔ دونوں نے انٹرنیشنل ڈیزائنر لارف لورین کے سفید رنگ کے عروسی لباس پہن رکھے تھے۔

بالی ووڈ کوئین پریانکا چوپڑا اورمعروف امریکن گلوکار نک جونس شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

ذرائع کے مطابق پریانکا اور نک جونس 2 دسمبر کو ہندی رسومات کے مطابق دوسری شادی کریں گے۔

 

Tags
Show More

مزید پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close
Close