Main Sliderشوبز

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو ہندو انتہا پسند تنظیم کی طرف سے دھمکیاں، سیکورٹی سخت

نستعلیق ویب ڈیسک: بھارتی انتہا پسند ہندوتنظیم کی طرف سے دھمکی کے بعد بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی سیکورٹی سخت کر دی گئی۔

بھارتی ریاست اڑیسہ کے تاریخی خطے کلنگا میں ہونے والے ہاکی ورلڈ کی افتتاعی تقریب میں شاہ رخ خان بھی شرکت کرنا تھی۔ اس دوران کلنگا سینا نامی ہندو انتہا پسند تنظیم کی جانب سے اداکار کی اڑیسہ آمد پر ان کے چہرے پر سیاہی پھینکنے کی دھمکی دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی سرزمین پر پاکستانی پرچم کشائی، سلمان خان مشکل میں پھنس گئے

ریاست اڑیسہ کی انتہا پسند ہندو تنظیم کلنگا سینا نے شاہ رخ پر الزام لگایا  کہ 17 سال قبل ریلیز ہونے والی فلم اشوکا میں شاہ رخ خان نے نہ صرف اڑیسہ کی تاریخ کو مسخ کیا بلکہ ریاست کی ثقافت اور یہاں کے لوگوں کی جانب سے لڑی جانے والی کلنگا جنگ کی غلط منظر کشی کی۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی زندگی کوخطرہ، سیکورٹی سخت

تشدد پسند تنظیم نے مطالبہ کیا کہ شاہ رخ خان اڑیسہ کی ریاست کے لوگوں کے جذبات مجروح کرنے پر معافی مانگیں ورنہ ان کے چہرے پر سیاہی پھینکی جائے گی۔ جس پر شاہ رخ خان کی سیکورٹی سخت کر دی گئی.

Tags
Show More

مزید پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close
Close