Main Sliderکاروباری

پورٹ قاسم اتھارٹی کے ملازمین 5 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

نستعلیق: پورٹ قاسم اتھارٹی کے ملازمین کو 5 ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہو سکی۔ یہ انکشاف  سینٹ کی قائمہ کمیٹی میں ہوا ۔ کمیٹی نے وزارت میری ٹائم سے جواب طلب کر لیا۔

سینیٹر نزہت صادق کی سربراہی میں قائمہ کمیٹی بندرگاہ و جہاز رانی کے اجلاس میں انکشاف ہوا کہ پورٹ قاسم اتھارٹی  کے ملازمین کو چینی کمپنی نے 5 ماہ سے تنخواہ نہیں دی۔

جوائنٹ سیکرٹری کامران انصاری نے بریفنگ میں بتایا کہ تنخواہوں کے حوالے سے چینی کمپنی سے جواب طلب کیا ہے۔ چینی کمپنی ورکروں کو تنخواہ دینا چاہتی ہے لیکن ورکرز یونین کی وجہ سے مسلہ درپیش ہے۔ پورٹ قاسم پر 84 افراد کی جگہ 1500 افراد کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے تنخواہ دار طبقہ کو دی گئی ٹیکس رعایت واپس لے لی

سینٹ کمیٹی شماریات نے وزارت شماریات کی جانب سے جمع کیے گئے اعداوشمار پر تحفظات کا اظہار کیا۔

Tags
Show More

مزید پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close
Close