Main Sliderکاروباری

آن لائن بینکنگ فراڈ:سٹیٹ بینک کی صارفین کواہم انتباہ!

نستعلیق ویب ڈیسک:سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں بینکوں کے صارفین کو موصول ہونے والی جعلی فون کالز کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس قسم کی کالزپر کوئی معلومات نہ دی جائیں۔

ملک کے مرکزی بینک کی جانب سے پریس ریلیزمیں کہا گیا ہےکہ ایس بی پی  عوام کو ہدایت کرتا ہے کہ کوئی فردانہیں بینک کا نمائندہ بن کر کال کرے تو وہ اسے اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر، بینک اکاوئنٹ نمبر، یا پاسورڈ وغیرہ جیسی  کوئی معلومات نہ دیں۔

دھوکے باز لوگ سٹیٹ بینک یا کسی دوسرے بینک کا نمائندہ بن کر نجی معلومات لیتے ہیں اور کال کے دوران ہی آن لائن ہیکنگ کے ذریعے متعلقہ شخص کےاکاوئنٹ سے رقم اپنے اکاوئنٹ مٰں ٹرانسفر کر لیتے ہیں۔

http://nastaliq.com.pk/

سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ کوئی بھی کمرشل یا مائیکروفنانس کبھی بھی صارفین سےفون پر اے ٹی ایم پن کوڈ،قومی شناختی نمبر، ون ٹائم پاسورڈ، اوراکاوئنٹ نمبر وغیرہ نہیں مانگتا۔

واضح رہے کہ گذشتہ کچھ مہینوں سے فراڈیے جعلی فون کالز کے ذریعے صارفین سے نجی معلومات وصول کر کےان کے اکاوئنٹ سے لاکھوں روپے کی رقم غائب کر چکے ہیں۔

Tags
Show More

مزید پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close
Close