Main Sliderشوبز

دپیکا اور رنویر شادی کے بندھن میں بندھنے کیلئے روانہ ہو گئے

نستعلیق ویب ڈیسک: بالی ووڈ کی سپر ہٹ جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کب اور کس ملک میں ہوگی؟ یہ سوال سب کی زبان پر ہے۔

بلاشبہ شادی دنیا کا خوبصورت رشتہ ہے جو دو چاہنے والوں کے تعلق کو اٹوٹ بناتا ہے۔بالی ووڈ کے سپر سٹار رنویر سنگھ نے بہت کم وقت میں بے شمار کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ شائقین نے رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی جوڑی کو بے حد سراہا۔

پڑھنا نہ بھولیں: ایم ٹی وی میوزک ایوارڈ شو کس کے نام رہا؟

رنویر سنگھ اور دپیکا کی جوڑی فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی ہے۔گذشتہ کچھ عرصہ میں دپیکاپڈوکون اور رنویر سنگھ کی محبت کے قصے زبان زد عام تھی۔ جس کی دونوں اداکاروں نے کبھی تردید نہیں کی۔

محبت ایک خوبصورت جذبہ ہے جو دو دلوں میں چاہت کی کونپلیں کھلانے کا باعث بنتا ہے۔ رنویر سنگھ اور دپیکا کی محبت بھی شادی کے بندھن میں تبدیل ہو نے جا رہی ہے۔ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون شادی کے خوبصورت بندھن میں بندھنے کے لیے ممبئی سے اٹلی روانہ ہو چکے ہیں۔جہاں ان کی شادی کی تیاریاں مکمل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور، نوجوان مصوروں کی مصوری "میلڈنگ ٹو” نمائش کے لیے پیش

شادی کی تقریب اٹلی میںتین مختلف جگہوں سے پانی میں گھرے خوبصورت مقام لیک کومو کے مقام پر منعقد ہو گی۔بالی ووڈ فنکاروں میں بیرون ملک شادی کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔بیرون ملک اور خاص طور پر اٹلی میں شادی کا رواج زور پکڑتا جا ریا ہے۔اس سے قبل انوشکا شرما اور ویرات کوہلی بھی اٹلی میں شادی کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی پر رونق تقریب14اور15نومبر کو منعقد ہو گی۔

Tags
Show More

مزید پڑھیں

2 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close
Close