بلاگ

یہ وہ مسلمان ہیں جنہیں دیکھ کہ شرمائیں یہود

ریڈرز ڈائیجسٹ ہرسال ایک عالمی سروے منعقد کرتا ہے جس کا نام lost wallet test ہے اس ٹیسٹ میں دنیا کے 16 شہروں میں 12 مختلف مقامات پر پرس پھینکے جاتے ہیں ہر پرس میں 50 ڈالر جتنی رقم کارڈز اور فیملی تصاویر اور پتہ موجود ہوتا ہے۔

آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ یہ مقابلہ ہرسال ایک عیسائی ملک فن لینڈ جیتتا ہے کتنے افسوس کی بات ہے کہ یہ مقابلہ کبھی بھی کوئی مسلمان ملک نہیں جیتا جبکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ (لاایمان لمن لا امانۃ لہ) جاپان کا دعوی ہے کہ اس کے شہری دنیا میں سب سے امنت دار قوم ہے ٹوکیو کیں پولیس کی دستاویز کے مطابق پھچلے سال ان کے شہریوں نے تین کروڑ 20 لاکھ کے قریب گم شدہ رقوم صاحب حقوق تک پہنچائیں حالانکہ وہاں قانون یہ ہے کہ تین ماہ مالک نہ ملنے کی صورت میں رقم اسی شخص کی ہوجاتی ہے جس کو ملی ہو اور اب آتے ہیں.

اسلامی جمہوریہ پاکستان کی طرف جہاں حال ہی میں ایک چینی خاتون نے یہ مقدمہ درج کروایا تھا کہ پاکستان کے ایک شہری نے اس سے پانچ کروڑ کا سامان منگوایا تھا اور ڈھائی کروڑ کی ادائیگی کے بعد بندہ غائب ہوگیا ابھی حال ہی میں سعودیہ عربیہ نے ایسے 210 پاکستانیوں کی فہرست جاری کی ہے جو وہاں سے فراڈ کرکے فرار ہوئے یہ وہ قوم ہے جس کے آقا و مولا صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ امانت لوگوں کے دلوں کی گہروئیوں میں اتاری گئی ہے۔

(بخاری1444) اور ہمارا حال یہ ہے کہ ہم الیشن کے موقع پر بریانیاں اور دفتر سے کھاتے ہیں اور ووٹ کسی اور کو دیتے ہیں ہم وعدے کسی اور سے کرتے ہیں اور ادائیگیاں کسی اور کو اقبال مرحوم بولے

وضع میں تم ہو نصاری تو تمدن میں ہنود
یہ وہ مسلمان ہیں جنہیں دیکھ کہ شرمائیں یہود

Show More

مزید پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close
Close