Main Sliderکاروباری

ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے وزیر اعظم کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا

نستعلیق ویب ڈیسک: ملک کو درپیش معاشی چیلنجز میں سے ایک برآمدات میں اضافہ کرنا ہے۔ وزیراعظم نےبھی اپنے خطاب میں برآمدات بڑھانے کے اقدامات کرنے کا کہا۔ اس کام کے لیے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور سیکرٹری کامرس یونس ڈھاگا پر مشتمل ٹیم ہے۔

 پاکستان کی برآمدات 23 ارب ڈالرز اور درآمدات55 ارب ڈالرز سے زائد ہیں۔۔اسی کے پیش نظروزیراعظم عمران خان نے بھی برآمدات بڑھانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

یہ بھی پرھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے100ارب روپے ڈوب گئے

اس چیلنج کو پورا کرنے کے لیے مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے اپنی ٹیم میں یونس ڈھاگا کو بطورسیکرٹری کامرس چنا ہے۔ اس سے پہلے وہ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور سیکرٹری کول اینڈ انرجی سندھ کی حیثیت سے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

گزشتہ دنوں میڈیا میں یونس ڈھاگا  کےحوالے سے کچھ خبریں نشر ہوئیں جن میں صداقت نہیں تھی۔ یونس سیکرٹری پانی و بجلی ضرور رہے ہیں مگر2013 میں وزارت پانی و بجلی نے گردشی قرضوں کی ادائیگی کی تو اس وقت یونس ڈھاگاسیکرٹری نہیں تھے۔

یونس ڈھاگانے نہ تو اس ادائیگی کی منظوری دی اور نہ ہی اسکی تقسیم میں کوئی کردار ادا کیا۔ جب وہ سیکرٹری پانی و بجلی تھےتوپاور سیکٹر کی وصولیاں بڑھیں اور لائن لاسسز میں کمی آئی۔ یوں ملکی خزانے کو75 ارب روپے سالانہ کا فائدہ ہوا تھا۔

یونس ڈھاگانے جب سے سیکرٹری کامرس کی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں تب سےبرآمدات میں 14فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعظم کے مقرر کردہ اہداف کاحصول ان کے لئے چیلنج ہو گا۔

Tags
Show More

مزید پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close
Close