Main Sliderبیوٹی ٹپس

خواتین سردیوں میں جلد کا خیال کیسے رکھیں؟

نستعلیق ویب ڈیسک: سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی خواتین میں جلد کے مسائل بڑھنے لگتے ہیں۔ خواتین کو کن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ان کا تدارک کیسے ممکن ہے۔

موسم کی تبدیلی کی طرح انسانی مزاج اور طبیعت میں تبدیلی بھی ایک فطری عمل ہے۔ موسم سرما کے آتے ہی انسانی جِلد پر جہاں دیگر اثرات مرتب ہوتے ہیں وہیں جلد کی خشکی بھی ایک اہم مسئلہ ہے۔  خشک ہوا، مٹی اور گرد جِلد کو مزید کھردرا بنا دیتی ہیں۔ ان مسائل سے بچنے کے لیے اورجِلد کے نکھار کے لیے خواتین ڈاکٹر کی بجائے سیلون جانا پسند کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جلد کی حفاظت کیسے کی جائے

سردیاں آتے ہی خواتین کی بڑی تعداد پارلرز کا رخ کر تی ہے تاکہ خوبصورت اور تروتازہ نظر آ سکیں۔ ساتھ ساتھ خراب اسکن کو بھی بہتر رکھا جا سکے۔ کوئی فیشل کروانا چاہتی ہے تو کسی کو مینی کیور پیڈی کیور کروانا چاہتی ہیں

بیوٹیشن ڈولی کا کہنا ہے کہ خواتین کو سیلون آ کر اپنا مکمل سکن ٹریٹمنٹ کروانا چاہیے۔ موسمی اثرات سے جِلد کو اگر محفوظ رکھنا ہے تو ڈاکٹر اور سیلون کا رخ کرنے کے ساتھ ساتھ خود بھی اپنی حفاظت کرنا ہو گی۔

Tags
Show More

مزید پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close
Close