Main Sliderکاروباری

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے100ارب روپے ڈوب گئے

عالمی حالات کے اثرات اسٹاک مارکیٹ پر بھی پڑنے لگے۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کار محتاط ہو گئے۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں چھ سو تیس پوائنٹس کی مندی، شیئرز کی قیمتیں گرنے سے سرمایہ کاروں کے100ارب روپے ڈوب گئے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شئیرز کی فروخت کے باعث مندی کا رجحان دیکھا گیا۔ کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 630 پوائنٹس کمی سے 37 ہزار 714 کی سطح پر بند ہوا۔ ایک دن میں ہنڈرڈ انڈیکس 1اعشاریہ 6 فیصد مندی سے شئیرز کی قیمتیں کم ہونے سے سرمایہ کاروں کے سو ارب روپے ڈوب گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج 38ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچےآ گئی

رواں ماہ کے اختتام پر مورگن اسٹینلے کے پاکستانی شئیرز کی لسٹ کا جائزہ اجلاس ہو گا۔ جس میں لسٹ پر کمی کے خدشاد پر سرمایہ کار محتاط نظر آرہے ہیں۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 2 پیسے اضافہ سے 133 روپے 91 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 70 پیسے سستا ہو کر 134 روپے میں فروخت کیا گیا اور مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا دو سو روپے مہنگا ہو کر 61ہزار 700 روپے کا ہو گیا۔

Tags
Show More

مزید پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close
Close