فیشن

پیکجز مال لاہور میں ثقافتی میلہ، جیولری، جوتوں، کڑھائی والے ملبوسات کی نمائش

نستعلیق ویب ڈیسک: کسی بھی ملک کے عالمی سطح پر اثرورسوخ کا اندازہ وہاں کی معیشت اور طرزمعاشرت سے لگایا جاتا ہے۔ بعض ممالک ایسے بھی ہیں جہاں کی ثقافت انہیں دنیا سے ممتاز کرتی ہے۔ لاہور میں ایسے ثقافتی میلوں کا انعقاد ہوتا رہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے پیکجز مال میں نجی فلاحی تنظیم کی جانب سے ہینڈی کرافٹ میلہ سجا۔ نمائش میں ہاتھ سے تیار ہونے والی جیولری، جوتے، کڑھائی والے ملبوسات، بیڈ شیٹ، گھریلو سجاوٹ کی اشیاء اورملتانی آرٹ کے نمونہ جات سمیت دیگر اشیاء رکھی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریا کے قومی دن کے حوالے سے الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں میلہ سج گیا

نمائش میں خریداروں کی بڑی تعداد نے بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔ مردو خواتین نے نمائش کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی نمائش سے گھریلو سطح پر کام کرنے والے افراد کو اپنی ہینڈ میڈ اشیاءکو پیش کرنے کا پلیٹ فارم بھی میسر آتا ہے۔

21اکتوبر تک جاری رہنے والی اس نمائش میں پورے پاکستان سے ہوم بیس ورکرز کو مدعو کیا گیا ہے تا کہ خریداروں کو ایک ہی چھت تلے چاروں صوبوں کی ثقافتی اشیاء فراہم کی جا سکیں۔

Tags
Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close
Close