Main Sliderکاروباری

خیبرپختونخوا بجٹ پیش، ترقیاتی پروگرام، مقامی حکومتوں کیلئے 29 ارب 30 کروڑ مختص

خیبرپختونخوا اسمبلی میں بجٹ پیش کیا گیا، بجٹ اجلاس میں ترقیاتی پروگرام اور مقامی حکومتوں کے لیے 29 ارب 30 کروڑ روپے مختص کیے گئے۔

وزیر خزانہ خیبرپختونخوا کے مطابق ترقیاتی پروگرام اور مقامی حکومتوں کے لیے 29 ارب 30 کروڑ جبکہ صحت کے لیے 9 ارب 20 کروڑ اور توانائی کے لیے 4 ارب روپے مختص کیے گئے۔ بجٹ اجلاس میں سو روزہ منصوبے کی تکمیل کے لیے دو ارب روپے رکھے گئے ہیں، مواصلات کے لیے 17 ارب پچاس کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی حکومت نے شرائط نہ مانیں تو قرض نہیں دیا جائیگا، آئی ایم ایف

آٹھ سو اسکولوں اور 187 بنیادی صحت کے مراکز شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا، امن و امان اور انصاف کے لیے 62 ارب 50 کروڑ مختص کیے گئے ہیں۔ وزیر خزانہ کے پی کے مطابق تعلیم کے لیے 167 ارب 30 کروڑ روپے، ابتدائی و ثانوی تعلیم کے لیے 146 ارب 11 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ صحت کے لیے 78 ارب 65 کروڑ، ترقیاتی بجٹ میں 11 ارب 90 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

Tags
Show More

مزید پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close
Close