بلاگ

ووٹر کی عزت بھی ہوتی ہے؟

پاکستان ميں انتخابات کے دنوں میں ووٹرز کی خوب آؤ بھگت کی جاتی ہے۔ تجوریوں کے منہ کھول دیئے جاتے ہیں۔ ووٹرز کو سر آنکھوں پر بٹھایا جاتا ہے ووٹرز اور امیدواروں کے درمیان فاصلے مٹ جاتے ہیں۔

امیر اور غریب یک جاں اور دو قالب محسوس ہوتے ہیں۔ امیدوار مذہبی، فلاحی اور سماجی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ امیدواروں کے شب و روز اپنے اپنے حلقہ انتخاب میں گزرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہایئرایجوکیشن، ریسرچ اور چربہ سازی

ترقیاتی کاموں کی رفتار بڑھ جاتی ہے اور انفرادی و علاقائی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جاتا ہے۔ سائلین کی درخواستوں کو فوری شنوائی ملتی ہے۔ بلند و بانگ وعدے کیے جاتے ہيں اور روشن مستقبل کے سپنے دکھائے جاتے ہيں۔

امیدواروں کے انتخابی دفاتر میں بھی ووٹرز کی خوب خاطر مدارت کی جاتی ہے۔ کئی کئی دن مفت کھانا دیا جاتا ہے اور چائے و مشروبات سے تواضع کی جاتی ہے۔

پڑھنا نہ بھولیں: عوام اور ملک تو اب بھی وہی ہیں

الیکشن کے دن ووٹرز کو امیدوار کی طرف سے مفت ٹرانسپورٹ فراہم کی جاتی ہے اور ہر ممکن رہنمائی و امداد دی جاتی ہے۔اس پورے انتخابی عمل کے دوران ووٹرز بآسانی امیدواروں سے مل سکتے ہيں۔ نہ تو سکیورٹی اور نہ ہی سماجی و مالی حیثیت جیسی رکاوٹیں حائل ہوتی ہیں۔ ووٹرز اپنے اپنے پسندیدہ امیدوار کی خاطر جان دینے اور لینے پر بھی تیار رہتے ہیں۔

اب آتے ہيں تصویر کے دوسرے رخ کی جانب۔ الیکشن ہونے کے بعد سارا منظر و حقائق یکسر تبدیل ہوجاتے ہیں۔ امیدوار گدھے کے سینگ کی طرح غائب ہو جاتے ہیں۔ سکیورٹی اور سماجی رتبے و حیثییت جیسی رکاوٹیں آڑے آنا شروع ہو جاتی ہیں۔ جیتے ہوئے امیدوار کو ملنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہو جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: قیام سے قبل ہی پاکستان کا جھکاؤ امریکا کی طرف تھا

ووٹرز اور انسانیت کی جی بھر کر تذلیل کی جاتی ہے۔ غریبوں کے کام نہیں ہوتے اور ترقیاتی کاموں کو بھی بریک لگ جاتی ہے۔ وعدوں اور دعوؤں کو ہوا میں اڑا دیا جاتا ہے۔ میرٹ کی پامالی اور غریب کی بدحالی شروع ہو جاتی ہے۔ پورے انتخابی عمل کا آغاز اور اختتام ووٹر کو بیوقوف بنا کر ہوتا ہے اور غريب بیچارے کے ہاتھ کچھ نہيں آتا۔

معزز قارئین، جہاں امیدوار کے لئے ووٹر کو عزت دینا ضروری ہے وہیں ووٹر کا بھی فرض ہے کہ وہ اپنے نمائندے کا چناؤ کرتے وقت ہر امیدوار کی شہرت، کردار، عاجزی، انکساری اور انسان دوستی کو بھی ملحوظ خاطر رکھے۔

اللہ نگہبان!!

Tags
Show More

مزید پڑھیں

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close
Close