پکوان

گھر پر چکن منچورین بنائیں

گھر پر چکن منچورین تیار کر نے کا انتہائی آسان طریقہ جانیے اور گھر بیٹھے ہی مزے کے کھانے کھائیں اور دوستوں کو بھی بلا لیں۔

ا جزاء

چکن بغیر ہڈی آدھا کلو۔۔۔ کیوبز بنالیں

ادرک لہسن پسا ہوا۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ

پیاز۔۔۔ ایک ڈالی کچی پسی ہوئی

چینی۔۔۔ ایک چائے کا چمچ

پائن ایپل کیوبز۔۔۔ ایک چائے کا چمچ

سویا ساس۔۔۔ دو کھانے کے چمچ

ٹماٹر۔۔۔ ساس آدھی پیالی

سفید سرکہ۔۔۔ دو کھانے کے چمچ

چکن۔۔۔ کیوب ملا ہوا میدہ ایک کھانے کا چمچ

سفید مرچ پسی ہوئی۔۔۔ ایک چائے کا چمچ

تیل۔۔۔ دو کھانے کا چمچ

نمک۔۔۔ حسب ذائقہ

بنانے کا طریقہ

سب سے پہلے چکن میں سرکہ، سویا ساس، نمک، چینی اور ایک کھانے کا چمچ کارن فلور ملا کر آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ منچورین کی ہاٹ پلیٹ بازار میں باآسانی سے مل جاتی ہے لیکنا گر آپ کے پاس نہیں ہے تو کوئی بھی لوہے کی ٹرے ہلکی آنچ پر رکھ دیں تاکہا چھی طرح گرم ہوجائے۔ دوسرے چولہے پر ایک کڑاہی رکھیں تیل ڈال کر گرم کریں لہسن ادرک ڈال کر ہلکا سا بھون کر پیازڈال دیں ہلکی گلابی ہوجائے تو ٹماٹو ساس، سفید مرچ، پائن ایپل کیوبز اور کارن فلور پانی میں گھول کر ڈالیں ساتھ ہی میدہ ڈال کر جلد جلدی چمچ چلائیں۔ جب ساس گاڑھی ہوجائے تومنچورین چکن تیار ہے اب یہ چکن منچورین گرم کی ہوئی پلیٹ میں ڈال کر فوراً کھانے کے لئے پیش کریں۔ اگر آپ کے پاس ہاٹ پلیٹ نہیں ہے تو لوہے کا بھاری فرائنگ پین لے لیں اور چولہے پر گرم ہوجائے تو چکن منچورینا س میں ڈال کر کھانے کے لئے پیش کریں۔

Tags
Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close
Close